بہوجن سماج پارٹی: کئی بڑے لیڈران کی وداعی طے

بہوجن سماج پارٹی میںآج کل باتہی ہاتھی پائیے، باتہی ہاتھی پائوں والی کہاوت مشہور ہو رہی ہے۔ باتہی ہاتھی پائیے ،یعنی لال بتی، باتہی ہاتھی پائوں یعنی پارٹی سے باہر کا راستہ۔ باہر کا راستہ بھی ان لوگوں کو دکھایا جا رہا ہے ، جو کبھی کانشی رام کے خاص سمجھے جاتے تھے۔کانشی رام کے شروعاتی دور میں ساتھ دینے والے گنے چنے ہی لوگ تھے، جن میں مایا وتی بھی شامل تھیں۔ کانشی رام کے سائے تلے پنپی مایا وتی کو کئی بار اتر پردیش کا تاج ملا تو دیگر لیڈروں کو لال ب

Read more

دادا صاحب پھالکے ایوارڈ: پھر نظر انداز کیا گیا پران کو

سال 2010کے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سینئر فلمساز بالا چندر کو نوازا جائے گا۔وہ گزشتہ 45سالوں سے ہندوستانی سنیما میں سرگرم ہیں۔بالا چندر کو اس ایوارڈ کے لئے منتخب کئے جانے کا مطلب ہے کہ 91سالہ پران کو اس مرتبہ بھی اس ایوارڈ سے محروم رکھا جائے گا۔ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ فلم انڈسٹری میں ناقابل فراموش تعاون کے لئے دیا جاتا ہے، لیکن شاید 60سے زیادہ سالوں تک اداکاری کرنے والے اس اداکارکی خدمات کو جیوری کے ممبر ان ناقابل فراموش نہیںمانتے ۔ شروعات کے صرف 20سال، جبکہ وہ بڑے ہو رہے تھے، چھوڑ دئے جائیں تو ان کی پوری زندگی فلم انڈسٹری کو وقف رہی ۔چالیس سال ہو گئے، پران کو فلم

Read more

امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کا خواب پورا کریں

امریکہ میں قانون کی تعلیم
امریکہ میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے والوں کو نہ صرف کلاس روم میں سخت محنت کرنی پڑتی ہے بلکہ دوران تعلیم ایک وکیل کی طرح اپنی صلاحتوں کا اظہار بھی کرنا ہوتا ہے۔ جس کے لیے یہاں قانون کی تعلیم فراہم کرنے والے کالجز اور یونیورسٹیز انہیں مختلف مواقع فراہم کرتے ہیں۔
امریکی یونیورسٹیوں میں وکالت کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کے لیے کلینیکل لا نامی ایک منفرد پروگرام بھی موجود ہے، جس کے ذریعے انہیں تعلیم ک

Read more

نکسل واد کے خاتمے کے لئے عدم تشدد ہی واحد ہتھیار

آج جو بھی ہو رہا ہے، اس سے مجھے گھبراہٹ ہوتی ہے۔ عدم تشدد کا راستہ اپنانے سے قبل ہی لوگ یہ ذہن بنا لیتے ہیں کہ عدم تشدد سے کچھ ہونے والا نہیں ہے، اس لئے پرتشدد تحریک کا آغاز کرو۔ شاید یہ بھی تجربہ سے ہی لوگوں نے سیکھا ہے کہ صرف تشدد کے سامنے ہی حکومتیں جھکتی ہیں۔نکسلی مسائل پر کافی کچھ لکھا جا چکا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس ملک کے لوگ اس مس¿لہ کو لے کر دو حصوں میں تقسیم ہو چکے ہیں۔ ایکفرقہ کی رائے ہے کہ ملک میں غریبوںکوکافی پریشانیاں درپیش ہیں۔اس لئے اگر عام آدمی نے بندوق اٹھا لی ہے تو ٹھیک ہی کیا ہے۔ دوسرے فرقہ کی رائے میں مسائل کتنے بھی سنگین ہوں، بندوق اٹھانے کا حق عا م آدمی کو نہیں ہے اور صرف حکومت ہی بندوق اٹھا سکتی ہے۔

Read more

مدھیہ پردیش کابجلی بحران

ریاست مدھیہ پردیش گزشتہ ایک دہائی سے شدید بجلی بحران سے نبرد آزما ہے۔بجلی کے جھٹکوں سے بی جے پی نے 2003میں کانگریس کی حکومت کو تو ہلا ڈالا ، لیکن پورے پانچ سال تک ریاست میں بجلی کا بحران جوں کاتوں رہا۔ پھر2008کے انتخابات میں بی جے پی نے بجلی کے اس بحران کے لئے مرکز کی کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت کو مجرم ٹھہرایا ۔ بی جے پی کے لئے ریاست کا بجلی بحران سیاست کا داو¿ں کھیلنے والی ایک ایسی بساط ہے جس پر وہ سیاسی چالیں چل کر اپنے ووٹ بینک کو مضبوط کر رہی ہے

Read more

ہاتھی تشدد پر کیو ں اتر آئے ہیں؟

اگر خبروں پر یقین کیا جائے تو گزشتہ دو صدیوں کے دوران ہاتھیوں نے نہ صرف چھتیس گڑھ میں120سے زائد انسانی زندگیاں ختم کر دی ہیں۔بلکہ اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو ہم دیکھیں گے کہ ترقی کے نام پر جنگلوں کو کاٹنے سے ما حولیات کو کتنا نقصان پہنچا ہے ۔ اپنے ٹھکانوں پر قبضہ ہوتے دیکھ کر جانور شہری علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ تشدد پسند بھی ہوتے جا رہے ہیں۔

Read more