ملک کے مستقبل کی خوفناک تصویر

آدتیہ پوجن
نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے تازہ ترین اعدادو شمار ملک کے مستقبل کی خوفناک تصویر پیش کرتے ہیں۔ ان کے مطابق پورے ملک میں جرائم کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ جرائم کا راستہ اختیار کرنے والے بچوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 10سالوں یعنی 1998-2008کے درمیان بچوں کے ذریعہ کیے گے جرائم میں ڈھائی گنا اضافہ ہوا ہے اور مجموعی جرائم کے مقابلہ میں بچوں کے جرائم کا تناسب دوگنے سے زیادہ ہوچکا ہے۔ بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق 1998میں بچوں کے جرائم کی مجموعی تعداد 9352تھی، جو 2008میں بڑھ کر 24,535ہو گئی۔ پورے ملک میں درج کیے گئے مجموعی جرائم کے معاملوں کو فیصد کے لحاظ سے دیکھیں تو 1998میں بچوں کے جرائم کا فیصد صرف 0.5تھا، جو 2008میں 1.2فیصد کے اعداد و شمار کو

Read more

کمال کے بلے باز ہیں لکشمن

آدتیہ پوجن
احمد آباد کے موٹیرا میدان پر کمزور سمجھی جانے والی نیوزی لینڈ ٹیم کے خلاف ہندوستان شکست کے دہانی پر کھڑا تھا۔صرف 15رنوں کے ا سکور پر ٹیم انڈیا کے ٹاپ پانچ بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے۔ تیز گیند باز کرس مارٹین کی قہر برپا کرتی گیندوں نے دنیا کی نمبر ون ٹیم کو بیک فٹ پر لا کر کھڑا دیا تھا۔ ٹیلی ویژن اسکرین سے چپکے تمام ناظرین شکست کے تصور سے ہی پریشان تھے، تبھی کمینٹری کر رہے سنیل گواسکر کی آواز سنائی دیتی ہے، جب تک وی وی ایس لکشمن پچ پر موجود ہیں، ہندوستانی ٹیم کے لئے متفکر ہونے کی کوئی ض

Read more

فلساز، ہدایتکار ، ہر تبدیلی اچھی نہیں ہوتی

آدتیہ پوجن
وقت کے ساتھ چلنا ہم سب کی مجبوری ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اپنی جڑوں سے ہی دور ہوجائیں، لیکن ہندی فلم انڈسٹری کا کچھ ایسا ہی حال ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ بالی ووڈ میں نئی نئی تکنیکیں آئیں، ناظرین کا نیاگروہ جڑا، نئے زمانے کے نوجوان پروڈیوسر-ڈائریکٹر آئے۔ ان کی مدد سے ہندی فلموں کی خوبیوں میں بے شک اضافہ ہوا، لیکن کنٹینٹ گم ہوکر رہ گیا۔ اب ایک فلم بنانے میں 100-200 کروڑ روپے خرچ ہوجاتے ہیں۔ بڑے بڑے اسٹاروں کو لے کر شاندار سیٹ تیار کئے جاتے ہیں، دھماکے دار موسیقی ہوتی ہے، لیکن وہ کشش نہیں ہ

Read more

خواتین کے ساتھ جنسی امتیاز کا گھنائونا چہرہ

آدتیہ پوجن
بیڈمنٹنکی مشہور کھلاڑی سائنا نہوال جب پیدا ہوئی تھیں تو ان کی دادی ایک مہینے تک انہیں دیکھنے نہیں گئیں، کیونکہ دادی کو پوتی نہیں پوتے کی حسرت تھی۔ ہندوستانی معاشرے میں لڑکیوں کے تئیں یہ نظریہ ان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ تو ہے ہی، انہیں ایسی سہولتوں سے استفادہ کرنے سے بھی دو رکرتا ہے جو ملک میں عام شہریوں کے لئے دستیاب ہیں۔ یہ بات ملک میںطبی خدمات کی حالت اور خواتین کی صورت حال کو دیکھ کر اور بھی زیادہ واضح ہوجاتی ہے۔ نیشنل فیملی ہیلتھ سروے3- کے مطابق ہندوستان میں نوزائدہ بچوں کی ا

Read more

حقیقت نہیں یہ سازش ہے

آدتیہ پوجن
گزشتہ دنوں انگلینڈ کے ایک اخبار ’’دی سنڈے ‘‘ کے ایک انکشاف نے ہندوستان میںہی نہیں، عالمی کرکٹ میں ہلچل پیدا کر دی ۔’’ دی سنڈے‘‘ نے ہندوستانی ٹیم کے گزشتہ سری لنکا دورہ کا ذکر کرتے ہوئے یہ بتایا تھا کہ نوجوان ہندوستانی کھلاڑی سریش رینا ایک ایسی خاتون کے ساتھ وابستہ ہیں، جس کے سٹوریوں کے ساتھ نزدیکی رشتے ہیں۔ اخبار نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ہوٹل میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں نے رینا کو مذکورہ خاتون کے ساتھ ایک سے زیادہ بار قید کیا اور سری لنکائی بورڈ نے اس بابت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آ

Read more

بے مثال ہیں سچن تندولکر

آدتیہ پوجن
عالمی کرکٹ میں بلے بازی کا شاید ہی کوئی ایسا ریکارڈ ہے جس میں سچن تیندولکر کا نام نہیں ہے، لیکن ان کی عظمت کی اصل وجہ یہ ریکارڈس نہیں ہیں ، انہیں اگر کرکٹ کا عظیم ترین کھلاڑی مانا جاتا ہے تو اس کی وجہ وہ خوشنما احساس ہے، جو ان کی بلے بازی سے کرکٹ شائقین کو ہوتا

Read more

چھا گئے وی وی ایس لکشمن

آدتیہ پوجن
پانچ اکتوبر کا دن ہندوستانی کھیل کے لیے انتہائی خاص تھا جسے لکشمن کی بلے بازی نے ویری ویری اسپیشل بنا دیا۔ ایک جانب دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستانی ایتھلیٹ گولڈ میڈل کی برسات کر رہے تھے تو دہلی سے تھوڑی دور موہالی کے پی سی اے اسٹیڈیم میں وی وی ایس لکشمن ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم انڈیا کی بادشاہت کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہے تھے۔ آسٹریلیا کے ساتھ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں جیت حاصل کرنے کے لیے 216رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتی ہوئی ہندوستانی کرکٹ ٹیم ہار کے دہانے پر کھڑی تھی، لیکن لکشمن نے ایشانت

Read more

پاکستان: تختہ پلٹنے کے قوی امکانات

آدتیہ پوجن
پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے ایک بیان نے گزشتہ دنوں ساری دنیا میں ہلچل مچا دیا۔ مشرف نے اپنی سیاسی پارٹی کی تشکیل سے تین روز قبل انگلینڈ میں کہا کہ پاکستان میں ایک بار پھر فوجی اقتدار کا دور شروع ہونے والا ہے۔ پوری دنیا کے لئے یہ بیان بھلے ہی چونکانے والا ہو، لیکن چوتھی دنیا نے جولائی کے مہینے میں ہی یہ بات کہی تھی۔ ہم نے اس وقت کہاتھا کہ ستمبر کے مہینے تک پاکستان فوجی اقتدار کی گرفت میں آسکتا ہے۔ ایسا نہیں ہوا، لیکن اس کے لئے زمین ہموار ہوچکی ہے اور سچائی یہی ہے کہ پاکستان میں کبھی بھی تختہ پل

Read more

یہ تو ویسا ہی بی سی سی آئی ہے

آدتیہ پوجن
بی سی سی آئی سدھرناز ہی نہیں چاہتا ہے۔ آئی پی ایل کے بڑے مہا گھوٹالہ کے بعد عام اجلاس کی اس میٹنگ سے بڑی توقعات وابستہ تھیں، لیکن کچھ نہیں بدلا۔ چہرے تک نہیں بدلے، سوائے للت مودی کے، جنہیں بورڈ سے باہر کر دیا گیا اور سوائے جگ موہن ڈالمیا کے، جو ایک بار پھر واپسی کرنے میں کامیاب ہوئے۔ یہ دو فیصلے کرکٹ سے زیادہ بورڈ کی اندرونی سیاست کے

Read more