سیریزمیں برابری کے ارادے سے میدان پراترے گی ہندوستانی ٹیم

Share Article
team-india
آسٹریلیاکے خلاف ’کرویامرو‘ کے دوسرے ون ڈے میچ میں ہندوستانی ٹیم 15جنوری کومیدان پراترے گی۔کنگارؤں کے خلاف ’کرویامرو‘ کے دوسرے ونڈے میچ میں ہندوستانی ٹیم کی نظرسیریزمیں واپسی پرہوگی۔اس کے ساتھ ہی بیچ اووروں میں رن رفتارکوبنائے رکھنے میں ناکام ثابت ہورہے مہندرسنگھ دھونی کا خراب فارم بھی قابل توجہ ہے۔کیونکہ پہلے ونڈے میں دھونی کا فارم خراب تھا۔ہندوستان کو34رن سے ہارکاسامنا کرناپڑاتھا۔
سڈنی کرکٹ میدان پردھونی کواننگ کے چوتھے اوورمیں ہی اترنا پڑا جوکم ہی ہوتاہے۔ پچھلے دوسال سے روہت شرما، شیکھردھون، اورکوہلی کے شاندارکارکردگی کی وجہ سے دھونی کوکبھی اتنی جلدی نہیں آنا پڑا۔ چوتھے نمبرپردھونی کا بلے بازی اوسط 52.95ہے، جوموجودہ اوسط 50.11سے زیادہ ہے۔بہرکیف دوسرا میچ 15جنوری کوایڈیلیڈ گراؤنڈ پر8بجکر50منٹ پرکھیلاجائے گا۔جبکہ تیسراون ڈے میچ 18جنوری کوملبورن میں ہندوستانی اوقات کے مطابق 7بجکر50منٹ پرکھیل جائے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *