برطانیہ کی آکسفورڈکونسل نے آنگ سان سوچی سے اعزازواپس لیا

aung-san-suu-kyi

میانمارکی حکمراں جماعت کی سربراہ آنگ سان سوچی کوایک اوربڑاجھٹکالگاہے۔برطانیہ کی آکسفورڈکونسل نے میانمارمیں روہنگیامسلمانوں کے قتل اوران پرڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف سوچی کے ذریعہ چپی سادھے جانے پرفریڈم آف سٹی کا اعزازواپس لے لیاہے۔برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کونسل کی فل ہاؤس میٹنگ میں متفقہ طورپرآنگ سان سوچی سے یہ اعزازواپس لینے کا فیصلہ کیاگیا۔دی گارجین ڈاٹ کام کے مطابق،1997میں میانمارکی حکمراں کواس اعزازسے نوازاگیاتھا۔اسی کے ساتھ آکسفورڈکونسل سے اب انکی تصویربھی ہٹالی گئی ہے۔کونسل کا کہناہے کہ جوتشددکولیکراپنی آنکھیں بندکرلیتے ہیں،انہیں یہ اعزازنہیں دیاجاسکتاہے۔قابل ذکرہے کہ روہنگیائی اقلتیوں کے خلاف 25اگست سے شروع ہونے والے تشددکے بعداب تک چھ لاکھ سے زائدلوگ اپنی جان بچاکربنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔اقوام متحدہ نے روہنگیامسلمانوں پرتشددکونسلی صفایاسے تعبیرکیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *