اے ایم یو : پروفیسر عبدالقادر کا انتقال

Share Article
Prof-Qabdul-Qadir
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج(جے این ایم سی)، اے ایم یو کے انیستھیسیولوجی شعبہ کے پروفیسر عبدالقادر کا سنیچر کو یہاں طویل بیماری کے بعد انتقال ہوگیا ۔ وہ میڈیکل کالج میں زیر علاج تھے۔ ان کی عمر 56سال تھی۔ پروفیسر عبدالقادر کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہاکہ یہ یونیورسٹی کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، پروفیسر عبدالقادر سے ان کے ذاتی تعلقات تھے ، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ ایک ٹیچر کے طور پر پروفیسر عبدالقادر نے آکسیجن تھیریپی میں مہارت حاصل کی تھی اور انیستھیسیا کے مختلف شعبوں میں وہ دلچسپی رکھتے تھے۔ ان کے کئی ریسرچ پیپر قومی و بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوئے ۔ 15؍ریسرچ اسکالرس نے ان کی نگرانی میں ریسرچ پوری کی ۔ پروفیسر عبدالقادر کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *