مجرموں کی گرفتاری کے لئے گئی پولیس ٹیم پر حملہ، دو ایس آئی زخمی

Share Article

 

شمالی دیناجپور ضلع میں چوپڑا تھانہ کے تحت لکشمی پور گرام پنچایت کے ڈانگاپاڑا گرام میں جمعرات دیر رات ایک مجرم کو گرفتار کرنے گئی پولیس ٹیم پر ہی حملہ ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران پولیس ٹیم پر گولیاں چلائی گئیں اور ان پر دھاردار ہتھیاروں سے حملہ بھی کیا گیا۔ اس واقعہ میں پولیس کے دو سب انسپکٹر زخمی ہو گئے۔ ایک زخمی پولیس افسر کو اسلام پور اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جبکہ دیگر پولیس افسر کو سلی گڑی کے ایک غیر سرکاری اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔زخمی پولیس افسران کے نام پنٹو برمن اور پروین گرونگ بتائے جا رہے ہیں۔ دونوں ہی چوپڑا تھانے میں سب انسپکٹر کے عہدے پر تعینات ہیں۔ اس واقعہ کے بعد ہی علاقے میں کشیدگی ہے۔

 

 

موصول معلومات کے مطابق جمعرات دیر رات چوپڑا تھانے کی پولیس لکشمی پور گرام پنچایت کے ڈانگاپاڑا گرام میں سوداگر نامی بدنام مجرم کو گرفتار کرنے گئی تھی۔ سوداگر کے گھر پہنچتے ہی مجرموں نے پولیس ٹیم پر بم گولی اور دھاردار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ ایک گولی سب انسپکٹر پنٹو برمن کے پیٹ میں لگی جبکہ سب انسپکٹر پروین گرونگ کے سر پر دھاردار ہتھیار سے حملہ کرکے انہیں زخمی کر دیا گیا۔ اس کے بعد اسلام پورسے بڑی تعداد میں پولیس موقع پر پہنچی اور سوداگر اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔بتایا جا رہا ہے کہ ڈیلر علاقے کا بدنام مجرم ہے اور اس کے خلاف تھانے میں بہت سنگین معاملے درج ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *