امریکہ کے ایک اخبار کے دفتر پر حملہ ، 5 افرادہلاک 

Share Article
attack-on-newspaper-office
امریکہ میں ایک بار پھر گولی باری ہوئی ہے اورحملہ آوروں نے ایک دفترکونشانہ بنایاہے۔امریکہ میں افسروں کا کہناہے کہ میری لینڈ ریاست میں ایک مقامی اخبارکے دفترپرحملہ کیاگیاہے، جس میں گولی لگنے کی وجہ سے پانچ افرادمارے گئے اورکچھ دیگرافرادزخمی ہوئے ہیں۔پولس کا کہناہے کہ گولیاں چلانے والے ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لیاگیاہے۔ان کی عمر 40سال کے قریب ہے اوروہ میری لینڈ کے رہنے والے ہیں۔کیپٹل گزٹ نامی اس اخبارمیں حملے کے وقت کئی لوگ موجودتھے۔خبروں کے مطابق، حملہ آوروں نے کانچ کے دروازے کونشانہ بنایاگیا،جس کے پیچھے کئی ملازمین موجودتھے۔پولس کا کہناہے کہ پکڑے گئے مشتبہ بندوق دھاری سے پوچھتاچھ کی جارہی ہے۔ بلڈنگ سے 170ملازمین کوباہرمحفوظ نکال لیاگیاہے،جہاں دوسرے دفاتربھی چلتے ہیں۔
میری لینڈ میں پیش آئے اس واقعہ میں 5 لوگ مارے گئے ہیں جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ کو حراست میں لے لیا ہے۔اس کے ساتھ ہی آس پاس کے علاقے میں بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *