اے ٹی ایس کمانڈوز نے خود کو گولی مار کر خود کشی کی

Share Article

انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) کے ہیڈ کوارٹر کے سرکاری بیرک میں منگل کی صبح اے ٹی ایس کمانڈو نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ اس واقعہ سے پورے محکمہمیں افرا تفری کا ماحول بنا ہوا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر اے ٹی ایس کے اعلی عہدیدار ن بھی موقع پر پہنچ گئے۔

سروجنی نگر تھانہ علاقہ مین واقع انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) کے ہیڈ کوارٹر میں اپنی سروس پستول سے اے ٹی ایس میں تعینات 40 سالہ برجیش کمار یادو نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ کمانڈو کی خودکشی کی اطلاع پر اے ٹی ایس اور پولیس محکمہ میںغم کی لہر دوڑ گئی۔ اے ٹی ایس کے آئی جی اور دیگر افسران جائے حادثہ پر پہنچے اور پورے معاملے کی معلومات حاصل کی۔

سروجنی نگر پولیس کے مطابق ابتدائی جانچ میں یہ پتہ چلا ہے کہ بنیادی طور پر گورکھپور کا رہنے والا برجیش کمار یادو پیر کی رات اپنی بیوی سے فون پر بات کر رہا تھا۔ اسی دوران دونوں میں کسی بات کو لے کر کہا سنی ہوئی اور کمانڈوز نے آج صبح اپنی پستول سے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *