ایتھلیٹ کے کردار میں نظر آئیں گی تاپسی پنو

Share Article

 

فلم ‘رشمی راکٹ’ میں بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں گجراتی کھلاڑی کا کردار ادا کرنے والی ہیں۔ آر ایس وی پی موویز نے فلم ‘رشمی راکٹ’ کا موشن پوسٹر ریلیز کیا ہے۔ فلم ‘رشمی راکٹ’ کی ہدایت کاری آدرش کھرانہ کریںگے۔ اس فلم کو رونی اسکرووالا کی آر ایس وی پی موویزپروڈیوس کرے گی۔

فلم اور ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ٹوئٹر پر فلم ‘رشمی راکٹ’ کا موشن پوسٹر شیئر کیا۔ ترن نے ٹویٹ کیا-‘تاپسی پنو فلم ’رشمی راکٹ‘ میں نظر آئیں گی۔ فلم ‘رشمی راکٹ’ کی ہدایت کاری آکاش کھرانہ کریںگے۔ رونی اسکرووالا، نیہا آنند اور پرانجل کھنڈاڈیا کے ذریعہ اسے پروڈیوس کیا جائے گا۔

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے ٹویٹ کیا- ‘تیار ہو جاؤ۔۔ملیئے ضدی اوربے خوف رشمی راکٹ سے۔ فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہونی والی ہے۔

اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر فلم ‘رشمی راکٹ ‘ کا موشن پوسٹر شیئرکیا۔ اکشے نے ٹویٹ کیا- یہ راکٹ اس کے اگلے مشن کے لئے سیٹ ہے اور وہ پٹریوں پر جا رہی ہے! ۔

تاپسی موشن پوسٹر میں گجراتی لک میں ریت سے دوڑ لگاتی ہوئی کھیل کے میدان میں دوڑتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ‘رشمی راکٹ’ گجرات کے کچھ کی تیز رفتار ایتھلیٹ رشمی پر مبنی فلم ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *