اجودھیا میں اس بارمزید عالیشان ہوگا دیپ اتسو

Share Article

 

اجوھیا میں د یپ اتسو کو لے کر لوگوں میں جوش اپنے پورے شباب پر ہے۔ اس بار اجوھیا میں رام کی پیڑی سمیت دیگر 14 مقامات پر بھی 1 لاکھ 67 ہزار سے زائد دیئے جلائے جائیں گے۔ رام کی پیڑی پر اپنے پرانے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو توڑنے کی پوری تیاری کی گئی ہے۔ اس بار یہاں پر تین لاکھ 21 ہزار دیئے جلا کر گزشتہ سال تین لاکھ 11 ہزار چراغ جلانے کے اپنے ہی ریکارڈ کو توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بنانے کی تیاری تیز کر دی گئی ہے۔

اودھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر آچاریہ منوج دکشت نے رام کی پیڑی کا معائنہ کر دیئے جلانے کی منصوبہ بندی کا بلیو پرنٹ تیار کرکے بتایا کہ 3 لاکھ 21 ہزاردیئے جلا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اجوھیا کا ایک بار پھر نام درج کرانے کی پوری تیاری ہے۔ اس کے لئے پانچ لاکھ دیپکوں کابندوبست ہو رہا ہے۔ اس میں 25 ہزار لیٹر تیل کی کھپت ہوگی۔ اب تک تقریباً ڈھائی لاکھ دیئے بن کر تیار ہیں۔ 5 لاکھ مٹی کے دئیے اور چھ لاکھ روئی کی بتی خریدی جائے گی۔

رام کی پیڑی پر تین لاکھ 21 ہزار تو وہیں 14 دیگر مقامات پر 1 لاکھ 67 ہزار دیئے جلیں گے۔ اس کے لئے 6000 رضاکار لگائے جائیں گے۔ رام کی پیڑی کے احاطے میں واقع 13 برج بھی توجہ کا مرکز ہوں گے، جنہیں دیپکوں کے علاوہ چاروں طرف رنگین ایل ای ڈی روشنی سے روشن کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نئے گھاٹ پر کرافٹ اینڈ فوڈ کی نمائش لگائی جائے گی۔ اجوھیا کے مختلف 20 مقامات پر ایل ای ڈی اسکرین لگاکردیپ اتسو پروگرام نشر بھی کیا جائے گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *