اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ’آپ‘ نے کی آٹو ونگ کی تشکیل نو

Share Article
AAP auto wing,AAP,Autorickshws delhi

 

آئندہ دہلی اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے عام آدمی پارٹی (آپ) نے اپنے آٹو ونگ کی تشکیل نو کی ہے۔’آپ‘کی دہلی یونٹ کے کنوینر گوپال رائے نے بتایا کہ گورو سنگھ کو ونگ کا صدر جبکہ عادل احمد خان اور منوج ماتھر کو نائب صدر بنایا گیا ہے۔

Image result for Assembly elections in the 'AAP' restructuring of the auto Wing

گوپال رائے نے بدھ کو پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران آٹو ونگ کے پرانے ڈھانچے میں بھی تبدیلی کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ساتوں لوک سبھا حلقوں میں ٹیم جیسی تھی ویسی بنی رہے گی۔ وہیں کشمیری گیٹ آئی ایس بی ٹی ، نئی دہلی ریلوے اسٹیشن، پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن، آنند وہار ریلوے اسٹیشن، نظام الدین ریلوے اسٹیشن، سرائے روہیلا، کرنال ڈپو، دھولا کنواں اور کوشامبی جیسے اہم آٹو اسٹینڈ پر انچارج کو براہ راست جگہ دی جا رہی ہے۔

Image result for Assembly elections in the 'AAP' restructuring of the auto Wing

‘آپ’ لیڈر نے کہا کہ ان اہم آٹو اسٹاپ کے سربراہ، لوک سبھا کے سربراہ کے ساتھ اسٹیٹ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ کل 35 لوگوں کی اسٹیٹ کمیٹی بنائی گئی ہے۔ ان لوک سبھا اور اضلاع میں تنظیمی ڈھانچے کی ذمہ داری ہوگی۔ اس کے علاوہ سارے اہم مقامات کی بھی ذمہ داری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے پندرہ دن میں یہ اسمبلی سطح پر اور سب اسٹینڈ پر بھی اسٹینڈ کمیٹی قائم کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں ‘آپ’ لیڈر نے کہا کہ دفعہ 66/192 استعمال کر پولیس آٹو ڈرائیوروں کو پریشان کرتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 66/192 پہلے محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس تھا جسے پولیس کو دے دیا گیا تھا۔ دہلی حکومت نے اس دفعہ کو اب پولیس سے لے کر پھر سے نقل و حمل محکمہ کو دے دیا ہے۔گوپال رائے نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ جو لوگ عام آدمی پارٹی کے آٹو ونگ سے منسلک تھے ان کارجسٹریشن ری نیو کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ نئے اراکین کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اگلے پندرہ دن میں ان کمیٹیوں کی تشکیل کا کام مکمل ہو جائے گا، جس کے بعد ممبرشپ شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار آٹو ڈرائیور جو ‘آپ’ آٹو ونگ سے جڑیں گے ان کوایک آئی کارڈ بھی دیا جائے گا تاکہ ان کی رکنیت کا آسانی سے پتہ لگایا جا سکے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *