دہلی میں ادھار روپے مانگنے پر چاقو مار دیا

Share Article

 

نئی دہلی، مغربی ضلع کے راجوری گارڈن علاقے میں ادھار روپے مانگنے پرملزم نے متاثرہ کو چاقو مار کر زخمی کر دیا۔ واردات کو انجام دینے کے بعدملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ وہیں معاملے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی نوجوان کو فوری طورپر نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا۔ فی الحال پولیس کیس درج کرکے ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔اطلاع کے مطابق نتیش (24) خاندان کے ساتھ ٹیگور گارڈن میں رہتا ہے۔ وہ برف فروخت کرنے کا کام کرتا ہے۔

 

پولیس کو دی شکایت میںمتاثرہ نے بتایا کہ علاقے میں واقع رگھوویر نامی شخص گول گپے کی ریہڑی لگاتا ہے۔ وہ اس سے ادھار میں برف لیتا تھا۔گزشتہ دیر راتمتاثرہ رگھوویر کے پاس گیا اوراپنے600 روپے مانگے۔ دونوں کی آپس میں کہا سنی ہو گئی۔متاثرہ کا الزام ہے کہ کہا سنی کے دوران ملزم نے ریہڑی سے چاقو اٹھا کر اس کے اوپر حملہ کیا۔ اسے شدید زخمی کرنے کے بعد وہ فرار ہو گیا۔متاثرہ نے جیسے تیسے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔ فی الحال پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *