آصف زرداری کے ریمانڈ میں 11 دنوں کی مزید توسیع

Share Article

 

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹ معاملے میں آج پاکستان کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہیں عدالت نے کوئی بھی راحت دینے سے انکار کر دیا بلکہ آصف زرداری کے ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کر دی ۔ ذرئع کے مطابق انہیں 2 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم کردیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا۔ نیب نے آصف زرداری سے اب تک ہونے والی تفتیش کی پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔

 

آصف زرداری نیب پراسیکوٹر کے دلائل کے دوران روسٹرم پر آگئے جس پر جج نے ان سے استفسار کیا، کیا آپ دلائل سننا چاہتے ہیں تو آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ سننا چاہ رہے ہیں نیب کیا گھڑ رہی ہے جس پر نیب پراسیکوٹر سردار مظفر نے جواب دیا کہ ہم گھڑ نہیں رہے بلکہ تفتیش کے ذریعے بتا رہے ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ میرا ایک ہی دفعہ 90 روز کا ریمانڈ کر دیں تاہم احتساب عدالت نے آصف زرداری کے ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 2 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم کردیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *