دھیماجی (آسام)، دھیماجی ضلع کے سسی برگاؤں پولیس چوکی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی جانب سے اپنے سروس ریوالور سے خود کو گولی مار کر خودکشی کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔
پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق جمعرات کی رات اسسٹنٹ سب انسپکٹر نپن ناتھ نے اپنے سروس ریوالور سے گولی مار کر خود کشی کر لی۔مہلوک نپن ناتھ کامروپ ضلع کے رنگیا کے رہنے والا بتایا گیا ہے۔ اگرچہ اس نے خود کشی کیوں کی اس کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ واقعہ کی خبر ملتے ہی موقع پر پہنچے پولیس کے اعلی عہدیدار وںکی موجودگی میں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here