اشرف کیسرانی نے پی جی- نیٹ داخلہ امتحان میں کیا ٹاپ

Share Article
ashraf-kesrani
آل انڈیا پوسٹ گریجویٹ نیشنل ایلجبلیٹی انٹرینس ٹیسٹ (پی جی-نیٹ) کے نتائج کا اعلان گذشتہ جمعرات کوکردیاگیا۔گجرات کے وڈوڈرا سے تعلق رکھنے والے اوربڑودہ میڈیکل کالج میں پڑھنے والے اشرف کیسرانی نے آل انڈیا پوسٹ گریجویٹ نیشنل ایلجبلیٹی انٹرینس ٹیسٹ (پی جی-نیٹ) میں ملک میں پہلی رینک حاصل کی ہے۔اشرف کیسرانی نے 1200میں سے 1006مارکس حاصل کئے۔بتادیں کہ اپنے خاندان میں ڈاکٹربننے والے وہ پہلے شخص ہیں۔
رپورٹس کے مطابق،ہندوستان کے میڈیکل کالجوں کے پی جی کورسیز میں داخلہ کے لئے ملک بھر کے کل 1.43 لاکھ طلبا نے داخلہ امتحان دیا تھا جن میں سے 78,660 طلبہ نے کوالیفائی کیا ہے۔ گجرات میں 6 ہزار طلبا نے داخلہ امتحان میں شرکت کی تھی۔بہرکیف اشرف کیسرانی نے آل انڈیا پوسٹ گریجویٹ قومی اہلیتی مع داخلہ ٹیسٹ( پی جی۔ نیٹ) میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے ملک اور خاندان کا نام روشن کیا ہے۔
اشرف کیسرانی ایک متوسط خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتے ہیں۔اشرف کیسرانی کہناہے کہ سب سے اچھے میڈیکل کالج میں کم فیس میں اعلیٰ میڈیکل تعلیم حاصل کرنے کا ان کا خواب پوراہوگیاہے۔ کیسرانی نئی دہلی کے مولانا آزاد میڈیکل کالج سے ایم ڈی کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ میراخواب تھا کہ میں بغیر اپنے والدکوپی جی میڈیکل کورس کی فیس کے بوجھ میں دبائے پڑھائی کرسکوں۔مجھے خوشی ہے کہ میں نے یہ خواب پوراکرلیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *