تذبذب ختم ،راہل گاندھی نے بنایا اشوک گہلوت کوراجستھان کاپائلٹ

ashok-gehlot
مدھیہ پردیش کے بعد اب راجستھان کو بھی وزیراعلیٰ مل گیاہے۔اشوک گہلوت کو راجستھان کا نیا وزیراعلیٰ بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کا باضابطہ طورپرپریس کانفرنس میں اعلان بھی کردیاگیا۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے دفترمیں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے سینئرلیڈر اورراجستھان کے آبزرور کے سی وینوگوپال نے باضابطہ طورپراعلان کیا۔پریس کانفرنس میں نومنتخب وزیراعلیٰ اشوک گہلوت ، نومنتخب نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ دونوں لیڈران موجودتھے۔اشوک گہلوت کووزیراعلیٰ جبکہ نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ کوبنایاگیاہے۔کئی میٹنگوں اورکئی روزکے انتظارکے بعدکانگریس صدرراہل گاندھی نے اشوک گہلوت کے نام پرمہرلگادی۔راجستھان کے سی ایم کے نام کا اعلان ہوگیاہے۔کانگریس صدر راہل گاندھی کے گھرپرچل رہی میٹنگوں کے دورکے بعداشوک گہلوت کوسی ایم اورسچن پائلٹ کونائب سی ایم بنانے کا اعلان کیاگیاہے۔گہلوت تیسری بار راجستھان کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *