عصمت دری معاملے میں آسا رام کے بیٹے نارائن سائیں کو عمر قیدکی سزا

Share Article

narayan-sai

عصمت دری معاملے میں آسا رام کے بیٹے نارائن سائیں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس سے پہلے نارائن سائیں کو عصمت دری معاملے میں جمعہ کو قصوروار قرار دیا گیا تھا۔سورت کی سیشن کورٹ نے یہ فیصلہ سنایا تھا۔ اس معاملے میں سزا کا اعلان آج (30 اپریل) کو ہونا تھا۔گجرات کے سورت واقع آشرم میں دو بہنوں سے بدفعلی کے معاملے میں نچلی عدالت نے آج آسارام کے بیٹے نارائن سائیں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

جمعہ کو ہی عدالت نے نارائن سائیں کو قصوروار قرار دیا تھا۔سورت کی سیشن عدالت نے آسا رام کے بیٹے نارائن سائیں کو 2013 کے آبروریزی معاملے میں قصوروار قرار دیا تھا۔2013 سے ہی لاجپور جیل میں بند 47 سالہ سائیں کے علاوہ دو خواتین سمیت اس کے چار ساتھیوں کو مختلف جرائم کے لئے مجرم ٹھہرایا گیا تھا. سائیں ں کو آئی پی سی کی دفعات 376، 377، 323، 506-2 اور 120-بی کے تحت قصوروار قرار دیا گیا تھا۔

بتا دیں کہ اپنے والد کی طرح ہی نارائن سائی ستمبر 2013 سے جیل میں بند ہیں۔ اس پر ان دو بہنوں میں سے ایک سے بدفعلی کا الزام ہے جن میں سے بڑی بہن نے اس کے والد پر آبروریزی کا الزام لگا رکھا ہے۔ وہیں، نارائن سائیں پرپولیس اور عدالتی حکام کو رشوت دینے کی سازش رچنے متعلق بدعنوانی کا معاملہ بھی درج ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *