جنسی زیادتی معاملہ:آسارام قصوروارقرار:ذرائع

Share Article
asaram
نابالغوں سے جنسی استحصال معاملہ کے ملزم آسارام پرجودھپور جیل میں سماعت شروع ہو چکی ہے۔ذرائع کے مطابق، آسارام سمیت پانچ لوگوں کورٹ نے قصوروارقراردیاہے۔ذرائع کے مطابق، جیل کے اندرایک پولس افسرنے بتایاکہ قصوروارقرادے دیاگیاہے۔بتایا جارہاہے کہ آج ہی سزاکااعلان ہوستکاہے۔لیکن آفیشئل طورپرقصوروارقراردےئے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
بہرکیف کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئیجودھپور کے دو اسٹیڈیموں کو عارضی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ وزارت داخلہ نے بھی ریاستی حکومت کو سیکیورٹی نظام کو سخت رکھنے کا حکم دیا ہے۔ گجرات، راجستھان اور ہریانہ میں بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *