سابق پی ایم اٹل جی کی خراب صحت کے باعث اپنا جنم دن نہیں منائیں گے اروندکیجریوال

Share Article
arvind-kejriwal
دہلی کے ایمس میں داخل سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی حالت بیحدنازک بنی ہوئی ہے۔آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(ایمس) نے میڈیکل بلیٹن جاری کرکے یہ جانکاری دی ہے۔تازہ بلیٹن کے مطابق اٹل جی کی صحت میں کوئی سدھارنہیں ہے،ان کی حالت رات جیسی بنی ہوئی ہے۔ انہیں لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا ہے۔
اس بیچ بی جے پی کے سینئرلیڈران سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران بھی ایمس پہنچ رہے ہیں۔دہلی کے سی ایم اروندکجریوال اورڈپٹی سی ایم منیش سسودیا ایمس پہنچے اورواجپئی کی صحت کا حال جانا۔قابل غوربات یہ ہے کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کا آج 50واں جنم دن ہے۔اس بیچ خبرہے کہ اٹل جی کی خراب صحت کودیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے اپنا جنم دن نہ منانے کا فیصلہ کیاہے۔
وزیراعظم نریندمودی نے بھی آ ج صبح ٹویٹ کرکے کجریوال کوجنم دن کی مبارکباد دی تھی ۔جس کے جواب میں کیجریوال نے ٹویٹ کرکے ’تھینک یو سر‘ کہا۔وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کوسالگرہ کی مبارکباد دی۔ وہ 50 سال کے ہوگئے۔مسٹر مودی نے ٹوئیٹ کرکے کہا، ’’دلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال جی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ میں ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی تمناکرتا ہوں‘‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *