اندرا گاندھی کی طرح میرا بھی قتل ہو سکتا ہے: کیجریوال

Share Article

arvind-kejriwal

نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے بی جے پی سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کا سیاسی قتل ہو سکتا ہے۔ ایک انگریزی نیوز چینل کے مطابق، کیجریوال نے کہا کہ ان کے سیکورٹی اہلکار بی جے پی کو رپورٹ کرتے ہیں اور اندرا گاندھی کی طرح دو منٹ میں ان کا قتل ہو سکتا ہے۔
کیجروال کے اس بیان پر عام آدمی پارٹی کے رہنما سوربھ بھاردواج نے کہا کہ اروند کیجریوال نے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پولس کی موجودگی میں ان پر کم از کم 6 مرتبہ حملے ہوئے ہیں۔ ایسے واقعات کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ہمیں دہلی پولس پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پنجاب میں پارٹی کیلئے زور وشور سے پرچارکررہے ہیں۔ان کا یہ بیان سیاست سے بھی جوڑ کردیکھا جارہا ہے کہ اس طرح کی جذباتی بیان دے کر پنجاب میں ووٹروں کو وہ متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *