jammu-kashmir-militant
کپواڑہ: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑا علاقے میں بدھ کی رات دہشت گردوں نے فوج کی ٹیم پر حملہ کیا۔ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ فی الحال پورے علاقے کا محاصرہ کر سرچ آپریشن چلایا گیا ہے۔
لنگیٹ علاقے میں دہشت گردوں نے 32 قومی رائفلس کی پٹرول ٹیم پر پہلے دستی بم داغا۔ اس کے بعد اندھا دھند فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد کو مار گرایا گیا۔ اس کے بعد موقع سے دہشت گرد فرار ہو گئے۔
حملے کی اطلاع ملتے ہی سی آر پی ایف اور ایس اوجی نے موقع پر پہنچ کر پورے علاقے کو گھیر لیا ہے۔ساتھ ہی گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔ سیکورٹی فورسز سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ فی الحال ہلاک دہشت گرد کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔
تین دن پہلے دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے
ہندواڑا علاقے کے باباگنڈ میں 60 گھنٹے تک جاری رہے تصادم میں اتوار کو سیکورٹی فورسز نے لشکر کے دو دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ اس میں ایک پاکستان کا قبولا تھا ا اور دوسرا سوپور کااشفاق تھا۔ تصادم میں سی آر پی ایف انسپکٹر سمیت پانچ جوان شہید ہو گئے تھے جبکہ ایک شہری بھی مارا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here