ارجن رامپال اور سپر ماڈل مہر جیسیا کی طلاق سے پہلے ہی حاملہ ہوگئی تھی

Share Article

ممبئی: بالی ووڈ میں بنتے۔بگڑتے رشتوں کی کہانی تو اکثر ہی دیکھنے۔سننے کو مل جاتی ہے۔ حال ہی میں ایک اداکار کی 21 سالوں کی شادی ٹوٹنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ حالانکہ سچ تو یہ ہے ان کی شادی تو کافی وقت پہلے ہی ٹوٹ گئی تھی۔ طلاق آج ملا ہے۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ طلاق سے پہلے ہی اس اداکار کا دوسرا رشتہ بھی زبردست سرخیوں میں رہا۔ یہاں تک کہ ان کی گرل فرینڈ حاملہ بھی ہو چکی ہیں۔ اگر آپ اب تک نہیں سمجھے تو بتادیں کہ ہم بات کر رہے ہیں اداکار ارج رامپال کی۔ آج شادی کے 21 سالوں بعد انہیں اپنی بیوی مہر جیسیا سے طلاق مل گیا ہے۔

Image result for arjun rampal wife

ارجن رامپال اور سپر ماڈل رہ چکیں مہر جیسیا کی شادی 1998 میں ہوئی تھی۔ ان دونوں کی دو بیٹیاں ماہکا اور مائرا بھی ہیں۔ مئی 2018 میں ارجن اور مہر نے الگ ہونے کا اعلان کردیا تھا۔ دونوں نے سیپریشن کا اعلان ایک مشترکہ بیان جاری کرکے کیا تھا۔ اس کے بعد ارجن رامپال گھر چھوڑ کر ممبئی کے ہی ایک 2 بی ایچ کے فلیٹ میں شفٹ ہوگئے تھے۔ وہیں اب جاکر ان دونوں کو کورٹ سے طلاق مل گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس شیلجا ساونت نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت کپل کے طلاق کو منظوری دی۔

اس کے ساتھ ہی کورٹ کے فیصلے کے مطابق دونوں بیٹیاں ماہکا اور مائرا کی کسٹڈی مہر کو ملی ہے۔ ارجن رامپال کی بیٹیاں ماں کے ساتھ باندرا میں واقع ڈوپلیکس میں رہیں گی۔ بتادیں کہ ارجن رامپان گزشتہ دنوں اپنی گرل فرینڈ کے حمل کو لیکر سرخیوں میں رہے تھے۔ ارجن ساوت افریقی ماڈل اور اداکارہ گریبیلا ڈیمیٹری ایڈس کے ساتھ رلیشن شپ میں ہیں۔

Image result for arjun rampal wife

اس سال جولائی میں ، وہ بیٹےآرک کے والد بن چکے ہیں۔ ان کی گرل فرینڈ شادی سے پہلے ہی ماں بن گئی تھیں جبکہ اب یہ مانا جارہا ہے کہ ارجن رامپال طلاق کے بعد شادی کرسکتے ہیں۔ ارجن اپنی گرل فرینڈ گیبریلا سے کتنا پیار کرتے ہیں وہ اپنے سوشل اکاؤنٹ کے ذریعہ کئی بار اظہار کر چکے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *