آئی پی ایل :سٹے بازی میں آیاسلمان خان کے بھائی اربازخان کانام

Share Article
arbaz
انڈین پریمئر لیگ( آئی پی ایل)میں سٹے بازی کرنے کاالزام بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھرتک پہنچاہے۔یعنی سلمان خان کے بھائی ادکارہ اربازخان کانام اب اس معاملے میں آیاہے۔ٹھانے پولیس نے سٹے بازی کے معاملے میں اربازخان کو سمن جاری کیاہے۔ممبئی پولس نے اربازخان کوسمن بھیج کرپوچھ تاچھ کیلئے طلب کیاہے۔ ارباز خان آج ہفتہ کوپولس جانچ کیلئے تھانے پولس اسٹیشن جائیں گے۔
دراصل ، حال ہی میں ممبئی پولس نے آئی پی ایل میں سٹے بازی کا بھنڈاپھوڑ کیاتھا ۔اس دوران پولس نے کئی سٹے بازوں کوگرفتارکیا۔سٹے بازی میں سونوجالان کا نام بھی سامنے آیا۔بعدمیں پولس نے سونوکوبھی گرفتارکرلیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *