عرب اتحاد کی یمن میں فضائی کارروائی، حوثیوں کے گڑھ میں جدید اسلحہ ڈپو تباہ

Share Article

یمن کی آئینی حکومت کو تعاون فراہم کرنے والے عرب اتحاد نے ہفتے کے روز شمالی یمن کے دور افتادہ شہر صعدہ کے علاقے کتاف میں واقع حوثی ملیشیا کے اہم ٹھکانے اور جدید اسلحہ ڈپو پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دونوں اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔کتاف سیکٹر کے میڈیا سینٹر نے بتایا کہ اتحادی طیاروں نے وادی حضوان میں حوثی ملیشیا کے زیر استعمال اسلحہ گودام پر بمباری کی۔ اس جگہ میزائل سمیت حوثیوں کے زیر استعمال دوسرا جدید اسلحہ چھپا کر رکھا گیا تھا۔ صعدہ کا علاقہ کتاف حوثیوں کا اہم ٹھکانا ہے۔میڈیا سینٹر نے بتایا کہ بمباری سے اسلحہ ڈپو دھماکوں سے لرز اٹھا اور اس عرب اتحاد میں شامل لڑاکا طیاروں کی اس کارروائی میں حوثیوں کے متعدد جنگجوؤں کے بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا سینٹر نے حوثی اہداف پر عرب اتحاد کے کامیاب حملوں کی ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *