وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز لوک سبھا کے تیسرے مرحلے کی پولنگ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ووٹ ملک کی سمت طے کرے گا۔ مودی نے ٹویٹ کر پیغام میں کہا ہے، ‘لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے ووٹروں سے اپیل ہے کہ وہ ریکارڈ تعداد میں ووٹ کریں۔ آپ کاووٹ قیمتی ہے اور وہ آنے والے سالوں میں ہمارے ملک کی سمت طے کرے گا۔ میں اب سے تھوڑی دیر میں احمد آباد میں ووٹ کروں گا‘۔
 
Image result for indian voters
 
قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آج 14 ریاستوں ، دو مرکز کے زیر انتظام ریاستوںکی 117 نشستوں اور اڈیشہ اسمبلی کی 42 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے۔ تیسرے مرحلے کی پولنگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر امت شاہ (گاندھی نگر)، کانگریس صدر راہل گاندھی (وائناڈ)، سماج وادی پارٹی (ایس پی) سرپرست و اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو (مین پوری)، شرد یادو (مدھے پورا) ، ششی تھرور (ترواننت پورم)، ورون گاندھی (پیلی بھیت)، جیہ پردہ اور اعظم خان (رامپور)، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی ) کی سینئر لیڈر سپریا سلے (بارامتی)، سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی (جنگی پور) کی ساکھ داؤ پر لگی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here