اننیا پانڈے ورون دھون کو چاہنے لگی

Share Article

 

ممبئی: اپنے وقت کے اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کا کہنا ہے کہ وہ ورون دھون سے بے حد متاثر ہیں۔اور وہ اسے بے حد اچھے بھی لگتے ہیں۔ورون دھون کو کرن جوہر نے فلم’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے لانچ کیا تھا۔اب وہ ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر۲‘ سے اننیا پانڈے کو لانچ کر رہے ہیں۔ان کے ساتھ ٹائگر شراف اسکرین پر نظر آئیں گے۔اسی فلم سے تاراستاریا بھی ڈیبیو کر رہی ہیں۔

 

Image result for Ananya Pandey

 

اننیا پانڈے اور کارتک آرین کی دوستی کی خبریںسرخیوں میں تھیںلیکن اب اننیا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیںاداکار ورون دھون سے پیار ہو گیا ہے۔اننیا سے یہ پوچھنے پر کہ کن اداکار کع ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں تو اس نے پر جوش انداز میں بتایا کہ عالیہ بھٹ اور قرینہ کپور خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں۔ورون دھون سے بہت زیادہ متاثرہوںان سے پیار بھی کرتی ہوںاور وہ بہت کیوٹ بھی ہیں۔وہ جانتے ہے کہ میں انہیں کتنا چاہتی ہوں۔اننیا نے ورون دھون کی سالگرہ پر بھی بے حد محبت بھرے انداز میں مبارکباد دی تھی۔اور ورون کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی تھی۔اپنے ڈریم ڈیبیو کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے اس قدر متاثر تھی کہ میں نے اسے اپنی زندگی میں ڈھال لیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *