اردو دنیا کے معروف ڈرامہ نگار انور سجاد سپرد خاک

 

اردو ادب کی معروف شخصیت ، ڈرامہ نگار، ادیب اور افسانہ نگار انوار سجاد ہزاروں سوگوراوں کی موجودگی میں آج لاہور میں سپرد خاک کردیئے گئے۔ ڈاکٹر انور سجاد عید کے دوسرے روز کچھ عرصہ علالت میں رہنے کے بعد 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ڈاکٹر انور سجاد اردو کی معروف شخصیت تھے۔انہوں نے متعدد ناول اور افسانے تحریرکئے جو اردو ادب میں گرانقدر اہمیت کی حامل ہیں۔ڈاکٹر انور سجاد کنگ ایڈورڈ کالج سے ایم بی بی ایس کیا ۔

 

ان کا پہلا ناول ’رگ سنگ‘ 1955 کو شائع ہوا جس کے چند سال بعد ہی انہوں نے 65 میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور انہیں ان کی خدمات کے عوض 1989 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی بھی دیا گیا۔ڈاکٹر انور سجاد نے سوگواروں میں اہلیہ اور بیٹی شامل ہیں۔ڈاکٹر انور سجاد کی معروف کتابوں میں ’، زرد کونپل، نگار خانہ، صبا، سمندر، نیلی نوٹ بک، جنم روپ، پہلی کہانیاں، چوراہا، خوشیوں کا باغ اور استعارے‘ شامل ہیں۔

 

ڈاکٹر انور سجاد کی وفات پر سیاسی، سماجی اور فلمی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا جب کہ ان کی نماز جنازہ میں بھی متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *