اداکارہ انوشکاشرما کا آج 30واں جنم دن

Share Article
anushka
بالی ووڈ میں تین خان یعنی سلمان خان، عامر اورشاہ رخ خان کے ساتھ کام کرچکیں اداکارہ انوشکاشرما آج اپنا30واں جنم دن منارہی ہیں۔شاہ رخ کے ساتھ سال 2008میں فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری کرنے والی انوشکانے اپنی اداکاری کی بدولت خود سال درسال ثابت کیاہے۔یکم مئی 1988کوریٹائرڈ کرنل اجے شرمااورآشماشرماکے گھرمیں پیداہوئیں انوشکا بنگلورو میں پلی بڑھی ہیں۔انہو ں نے آرمی اسکول سے اپنی پڑھائی کی ہے۔
انوشکا شرما ایک بالی ووڈاداکارہ اور فلم پروڈیوسر ہے۔ انوشکا نے ہندی فلموں سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا اور ہندوستان میں مشہور ترین اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہے۔ انوشکا کو کئی فلمی اعزازات مل چکے ہیں، بشمول ایک عدد فلم فیئر اعزاز کے، فلم فیئر اعزازا کے لیے انوشکا سات بار نامزد ہوئی ہیں۔ انوشکا کی پیدائش ایودھیا میں ہوئی، لیکن اب وہ بنگلور میں رہتی ہے۔ انوشکا نے 2007ء میں فیشن ڈیزائنر وینڈیل روڈریکس کے لیے اپنی پہلی ماڈلنگ کی تھی اور بعد میں مستقل طور پر ماڈلنگ کو بطور پیشہ اپنانے کے لیے ممبئی منتقل ہو گئی۔سال 2017دسمبرکے مہینے میں انوشکاشرما نے کرکیٹروراٹ کوہلی کے ساتھ ساتھ شادی رچائی۔ کافی عرصے سے ان دونوں کے افیئرکی خبریں موضوع بحث رہی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *