اینٹی رومیو اسکوائڈ پھر سے متحرک

Share Article

 

غازی آباد،  وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے سخت ہدایات کے بعد پولیس نے خواتین کے ساتھ جرم کرنے والوں کو سبق سکھانے کی تیاری کرلی ہے جس کی وجہ سے اینٹی رومیوسکوائڈ کو مزیدچست اور درست کیا جا رہا ہے۔ اب کسی خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اطلاع ملنے پر سرخ رنگ کی جیکٹ پہنے ہوئے اینٹی رومیو سکوائڈ کے سپاہی موقع پر پہنچیں گے اور جرم کرنے والوں کو سبق سکھائیں گے۔ اتنا ہی ہی پولیس شہر اور دیہی علاقوں کے اسکول کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں، ریلوے اسٹیشنوں، بس اڈوں اور دیگر عوامی مقامات پر پنک کلر کے لیٹر باکس بھی لگوا رہی ہے جس میں متاثرہ خاتون اپنی شکایت لکھ کر ڈال سکتی ہے۔ عورت چاہے تو اپنا نام پتہ ٹائپ کئے بغیر بھی شکایتی خط ڈال سکتی ہے۔

Image result for anti romeo squad again ghaziabad

پولیس سپرنٹنڈنٹ دیہی نیرج کمار جادون نے بتایا کے اینٹی رومیوسکوائڈ یکم جولائی سے مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ ہر تھانے میں ایک اسکوائڈ ہے۔ ضلع میں کل 17 تھانے ہیں۔

Image result for anti romeo squad again ghaziabad

مسٹر جادون نے بتایا کہ اینٹی رومیو سکوائڈ میں مرد و خاتون پولیس اہلکاروں کی تعداد برابر ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ دیہی علاقوں میں تقریباً پانچ سو اور شہری علاقوں میں تقریباً 100 لیٹر باکس لگائے جا رہے ہیں جو پنک کلر کے ہوں گے۔ ان لیٹر باکس میں متاثرہ خاتون اپنی شکایت اپنا نام لکھے بغیر بھی ڈال سکتی ہے۔ پولیس ہر دو دن میں ان لیٹر باکس کو کھول کر شکایت کی بنیاد پرکارروائی کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ سال 2017 میں اقتدار سنبھالتے ہی یوگی حکومت نے اینٹی رومیو اسکوائڈ تشکیل دی تھی ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *