را بعہ گرلز پبلک اسکول میں سالانہ جلسہ منعقد

Share Article
annual-programe
بادشاہوں کا بسایا ہوا فصیل بند شہر کے مشہور ومعروف عصری ودینی ، تعلیمی و ثقافتی ادارہ رابعہ گرلز پبلک اسکول پرائمری سیکشن دہلی میں سالانہ جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا ، جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد ادارہ کی طالبات نے مختلف عنوانات پر نوع بنوع کے تعلیمی، تہذیبی، ادبی ،تفریحی اور ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ طالبات کے ذریعہ پیش کئے گئے پروگرام میں پپیٹ شو ، موسیقی ،قوالی، ڈرامہ،نعت ،تقریر اور ٹکنالوجی قابل ذکر ہے۔ بطور مہمان خصوصی سید ثمر حامد (سکریٹری ہمدرد ایجوکیشن سو سائٹی)، مسز امیتا موہن(مینیجر سید حامد اکیڈمی )،مسٹر اینڈ مسز طلحہ (فاؤنڈیشن اسکول) ، مسز فرحہ ناز ( مین اسٹریم کوچنگ سینٹر) ، امیجی کوئز کے سربراہ مسٹر وشال پرتاب اور پی۔ ٹی ۔اے ممبران نے شرکت کی، اس موقع پر کثیر تعداد میں طالبات کے والدین و سرپرستان بھی موجود تھے۔
ہمدرد ایجو کیشن سوسائٹی کے سکریٹری مسٹر ثمر حامد نے طالبات کے فن اور صلاحیت کے بہترین مظاہرے پر خوشی کا اظہار کیا، ساتھ ہی اساتذہ کی محنت و خدمات کو سراہتے ہوئے طالبات کی حوصلہ افزائی فرمائی ، مسٹر حامد نے بچیوں کے والدین اور سرپرستوں سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم نسواں کی قدر و اہمیت پر روشنی ڈالی اور بچیوں کی صحیح تعلیم وتربیت کی جانب والدین کی توجہ مرکوز کرائی۔ علاوہ ازیں پروگرام میں اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر ناہید عثمانی ، پرائمری سیکشن کی ہیڈ مسٹریس صوفیہ شمیم ، پری پرائمری کی ہیڈ مسٹریس فرحہ دیبا اور پرائمری سیکشن کے تمام اساتذہ وکارکنان شامل رہے۔ پرائمری سیکشن کی ہیڈ مسٹریس صوفیہ شمیم نے آنے والے تمام مہمانان کو استقبالیہ پیش کیا نیز ان کی آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس طرح پروگرام پورے آب و تاب کے ساتھ اپنے مراحل و منازل طے کرتے ہوئے قومی ترانہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

 

مزید پڑھیں   افغانستان :کابل کے ایک ہوٹل میں دہشت گردانہ حملہ،43افرادہلاک
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *