اے ایم یو کے نیو ہال فار گرلس میں اولین سالانہ جشن ’احتفال۔2019‘ کا انعقاد

Share Article
Aihtifal

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے پندرہ سو بیڈ والے نیو ہال فار گرلس میں منعقدہ اولین سالانہ جشن ’احتفال۔2019‘ میں طالبات نے مختلف ثقافتی ، ادبی اور علمی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ مہمان خصوصی کے طور پر نامور ماہر امراض اطفال ڈاکٹر حمیدہ طارق سمیت محترمہ پروین شاہدہ، محترمہ ہما جاوید اور محترمہ تنویر موجود رہیں۔ انھوں نے طالبات کے جوش و خروش اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر طالبات نے صفدر ہاشمی اور راکیش سکسینہ کا تحریر کردہ ایک ڈراما پیش کیا، جس میں 1970سے لے کر 1980کی دہائی کے دوران ابھرنے والی خواتین کی تحریک کو نمایاں طریقہ سے دکھایا گیا تھا ۔ ڈرامے کی ہدایت کاری کی ذمہ داری محترمہ علیشا اِبکار نے کلچرل مانیٹر علینا سراج اور نِمرہ الماس کے ساتھ مل کر نبھائی۔ الکا سنگھ اور وریشا سمیع نے نغمے پیش کئے۔

ملازمت کی جگہوں پر خواتین کے حالات کے موضوع پر ایک پینل مباحثہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبۂ نفسیات کی صدر پروفسیر رومانہ این صدیقی، پروفیسر شیبا حامد، ڈاکٹر عندلیب اور ڈاکٹر تاروشکھا سرویش نے حصہ لیا۔ خواتین کو روزمرہ پیش آنے والے چیلنجز اور مسائل پر مباحثہ کے شرکاء نے اپنی رائے پیش کی۔ اس سے قبل ہال کی پرووسٹ پروفیسر صبوحی خان نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت سینئر ہال مانیٹر عارفہ بھٹ نے کی۔ حاضرین کا شکریہ جوائنٹ سینئر ہال مانیٹر سارہ دلشاد نے ادا کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *