اے ایم یوکے اسکولوں کے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

Share Article

12th-studens-amu

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اسکولوں کے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا آج اعلان کردیا گیا۔ مجموعی پاس فیصد 94.35/رہا۔ میرٹ میں سینئر سکنڈری اسکول (گرلس) کی طالبات کا دبدبہ ہے اور اعلیٰ تین مقامات پر قابض طلبہ فزکس- کیمسٹری- بایولوجی (پی سی بی) گروپ سے ہیں۔ اعلان شدہ نتائج کے مطابق سینئر سکنڈری اسکول (گرلس) کی پی سی بی کی طالبہ اُمامہ الیاس نے 96.80فیصد نمبرحاصل کرکے میرٹ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ 96/فیصد نمبرات کے ساتھ اسی اسکول کی ہی پی سی بی کی طالبہ عنبرین طیب نے میرٹ میں دوسرا مقام حاصل کیا جب کہ تین طلبہ 95/فیصد نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور سے تیسرے مقام پر رہے ہیں۔ 95/فیصد نمبر حاصل کرنے والی دو طالبات سینئر سکنڈری اسکول (گرلس) کی زینب جاوید اور لائبہ ہاشمی ہیں جو پی سی بی گروپ سے ہیں۔ تیسرے طالب علم سید حامد سینئر سکنڈری اسکول کے امان احمد خاں ہیں۔ وہ بھی پی سی بی گروپ سے ہیں۔

اُمامہ الیاس نے مجموعی 500 نمبرات میں سے 484نمبر، عنبرین طیب نے480، اور زینب جاوید، لائبہ ہاشمی اور امان احمد خاں نے مشترکہ طور سے 475 نمبر حاصل کئے۔کنٹرولر امتحانات مسٹر مجیب اللہ زبیری نے سالانہ نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سائنس اسٹریم میں اُمامہ الیاس (96.80 فیصد) نے، کامرس اسٹریم میں جے دیپ چودھری (92.40 فیصد) نے اور سوشل سائنس اسٹریم میں محمد حسّان اللہ خاں (94.60 فیصد) نے ٹاپ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بارہویں جماعت کے امتحان میں سائنس، کامرس اور سوشل سائنس اسٹریم کو ملاکر مجموعی طور سے 2514/طلبہ شامل ہوئے جس میں 2051طلبہ فرسٹ ڈویژن، 306طلبہ سکنڈ ڈویژن اور 15/طلبہ تھرڈ ڈویژن سے پاس ہوئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *