جمعیۃ علما ء ہند کی طرف سے ٹیکنیکل و پروفیشنل تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کیلئے وظائف18- 2017کا اعلان 

mahmmod-madni

تعلیم آج کی اہم ترین ضرورت ہے ، اس کے بغیر مہذب معاشرے کی تشکیل و ترقی کا تصور نہیں کیا جاسکتاہے ، اس لیے ہمیں اپنی نسل کی تعلیم وتربیت پر خاص توجہ دینی چاہیے ،ان خیالات کا اظہار 5جنوری کوجمعےۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے جمعیۃ کی جانب سے ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کے لیے تعلیمی وظائف2017-18کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ یہ وظائف میرٹ اور حیثیت کی بنیاد پر صرف پروفیشنل تعلیم: ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، بی یو ایم ایس ، بی فارما ،انجینئرنگ، بی ٹیک(سول الیکٹریکل ، الیکٹرونک کمپیوٹر )، سی اے، بی ایڈ کے طلبا کو دیے جائیں گے، مزید اس کے اہل صرف وہی طلبا ہو ں گے جنھوں نے کم ازکم 60فی صد نمبرات حاصل کیے ہیں۔
ضرورت مند طلبا مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند، ۱۔بہادر شاہ ظفرمارگ نئی دہلی ۔۲سے تعلیمی وظائف فارم حاصل کرلیںیا پھرجمعےۃ کی ویب سائٹ www.jamiatulama.in سے ڈاون لوڈکریں ،اور فارم پر کرکے آخری تاریخ 31؍ جنوری 2018سے قبل جمعیۃ کے مرکزی دفتر میں جمع کردیں۔مولانا مدنی نے جمعےۃ علماء کے کارکنان اور اہل خیر حضرات سے ضرورت مندوں کی ہر طرح سے مدد کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ خاص طور سے مسلمانوں میں تعلیمی بیداری لانے اور ایک وقت بھوکا رہ کر اپنے بچوں کو پڑھانے سے جذبے سے متعلق مہم چلائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *