حج2019کااعلان ، جانیں فارم بھرنے کی تاریخ

Share Article
hajj
مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج حج ہاؤس ممبئی میں حج 2019کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔اس موقع پرانہو ں نے کہاکہ حج 2019 کی شروعات گزشتہ سال سے ایک مہینہ پہلے شروع کی گئی ہے ۔اس سے حج پرجانے والے ہندوستانی مسلمانوں کوسہولیت اورآسانی ہوگی۔نقوی نے کہاکہ حج 2019کے لئے آن لائن درخواست فارم بھرنے کاعمل کل 18اکتوبر2018سے آغاز ہوجائے گا۔حج کے لئے درخواست آئن لائن اورموبائل ایپ کے ذریعے کئے جاسکیں گے۔آف لائن درخواست 22اکتوبرسے شروع ہوں گے۔
بہرکیف کل سے سبھی ریاستی حج کمیٹیوں کے ذریعہ حج درخواست فارم کی تقسیم کا کام شروع کی جائے گا۔ اس سے قبل وزیر موصوف نے حج ہاؤس کی چھت پر لگائے گئے ملک کے سب سے اونچے قومی پرچم رسم کشائی کی رسم بھی ادا کی ۔یہ پرچم فلیگ فاؤنڈیشن آف انڈیا نے حج ہاؤس کی چھت پر لگایا ہے ۔مختار عباس نقوی نے بتایا کہ حج 2019 کی شروعات گزشتہ سال سے ایک مہینہ پہلے شروع کی گئی ہے ۔تاکہ وقت پر حج سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کی جا سکیں اور عازمین کو ہونے والی تمام تر مشکلات سے بچایا جا سکے ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *