جانور بھی ہمدردی محسوس کرتے ہیں

پیار کا جواب پیار اور ایثار سے دینے کا جذبہ صرف انسانوں میں ہی نہیں ہوتا ہے بلکہ جانور بھی پیار کو محسوس کرتے ہیں اور اس کا جواب پیار سے دیتے ہیں۔ہم بارہا ایسی واقعات دیکھ و سن چکے ہیں جن میں جانور اپنے ہمدرد کی جدائی کو برداشت نہیں کرتے ہیں۔ ان کے ساتھ رہنے کے لئے انتھک کوشش کرتے ہیں۔ایسی ہی ایک مثال ملیشیا کی ایک بلی میں دیکھی گئی۔
یہ کوئی تربیت یافتہ بلی نہیں ہے بلکہ محبت کا بدلہ محبت سے دینے کے جذبہ سے سرشار ہوکر یہ بتا رہی ہے کہ جانور بھی کس قدر انسان دوست اور حساس ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ملیشیا کے ایک قبرستان کی اس ویڈیو میں ایک سفید بلی کو دیکھا جا سکتا ہے جو ایک ایسے شخص کی قبر کے پاس سے واپس جانے کوتیار نہیں ہے جو اس کا بہت خیال رکھتا تھا۔
وہ تدفین کے دوران وہاں پہنچی اور اس نے قبرپر مارے غم کے لوٹنا شروع کر دیا۔ اس کو جنازے میں شریک لوگ جتنا ہٹانے کی کوشش کر رہے تھے وہ اتنی تیزی سے قبر سے لپٹی جارہی تھی۔ ملیشیا میں اسماعیل معاذ نام کے جس شخص کی یہ قبر ہے اس کے پوتے سفیان سی زیڈ کا کہنا ہے کہ اس کے دادا بلیوں سے نہایت پیار کرتے تھے۔ اور یہ انہی بلیوں میں سے ایک ہے جو اس کے دادا کے ارد گرد جمع رہتی تھیں۔
Latest posts by Rashidul Islam (see all)
- ایگزٹ پول پرمتنازعہ ٹویٹ: وویک اوبرائے نے ڈیلیٹ کیا پوسٹ،مانگی معافی - May 21, 2019
- کانس فلم فیسٹیول:خوبصورت انداز میں ریڈ کارپیٹ پر اتریں ہما قریشی،دیکھیں تصاویر - May 20, 2019
- دہلی -این سی آرکے کئی علاقوں میں بارش - May 17, 2019