انل امبانی کا نارکو ٹیسٹ


رافیل معاملے میں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان سچن ساونت نے مودی سرکار پر حملہ کرتے ہوئے رافیل معاہدہ میں ہونے والی بدعنوانی کو ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی بدعنوانی قراردیا اور اس معاملے کی سچائی سامنے لانے کے لئے انل امبانی کا نارکو ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ رافیل کا بھوت نارکو ٹیسٹ سے اتر جائے گا۔
کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ رافیل معاملے میں مودی سرکار نے سپریم کورٹ کو گمراہ کرکے خود کلین چٹ دلوانے کی کوشش کی ہے۔ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ رافیل معاملے میں مودی نے پرائیویٹ کمپنی کے لئے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ اس کے لئے سپریم کورٹ میں انہوں نے غلط حلف نامہ داخل کرکے سپریم کورٹ کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رافیل گھوٹالہ کا پردہ فاش کرنے کے لئے کانگریس پارٹی آنے والے دنوں میں عوام کے درمیان جاکر بدعنوانی کے ثبوت پیش کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *