نوکرانی کے ساتھ عشق کرنا پڑا مہنگا ،بیوی نے کاٹا شوہر کا پرائیویٹ پارٹ

Share Article
demo-knife
ایک خبریہ ویب سائٹ پر اس حیران کردینے والے معاملہ کا خلاصہ ہونے کے بعد اس حادثہ کی تصویر شوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہوئی لیکن یہ واقعہکہاں کا ہے اس بات کا اب تک صاف طور پر پتہ نہیں چل پایا ہے۔خبر کے مطابق شوہر کی بے وفائی سے غصہ ہوئی ایک خاتون نے پہلے اپنے شوہر کا پرائیویٹ پارٹ (عضوتناسل)کاٹا اور جب اتنے سے بھی اس کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا تو اس نے اپنے شوہر کا کٹا ہوا پرائیویٹ پارٹ نوڈلس (Noodles)کے ساتھ پکا کر کھا لیا۔دراصل بیوی کو شک تھا کہ اس کے شوہر کا افےئر گھر میں کام کرنے والی نوکرانی سے چل رہا ہے۔اس کے بعد خاتون نے بنا کچھ سوچے سمجھے گھر آئے شوہر سے لڑائی کرکے اس کے پرائیویٹ پارٹ کو کاٹ دیا۔معاملہ کا خلاصہ سب سے پہلے ایک ویب سائٹ سے ہوا تھا۔
Noodles
آپ کو بتادیں کہ ہندوستان میں بھی ایسا ہی حیران کردینے والا معاملہ گزشتہ ماہ جنوری میں سامنے آیا تھا ۔وہ معاملہ اڑیسہ کے نورنگپور کا تھا یہاں کے ایک گاؤں میں بھی ایک خاتون نے اپنے شوہر کا پرائیویٹ پارٹ کاٹ دیا تھا ۔اس خاتون کو شک تھا کہ اس کے شوہر کا کسی غیر خاتون کے ساتھ ناجائز رشتہ ہے ۔بیوی کے حملہ کرتے ہی شوہر شور مچانے لگا تھا جس سے خاندان کے دیگر لوگ اور پڑوسی موقع پر پہنچ گئے تھے اور پھر شوہر کو اسپتال لے جایا گیا تھا ۔اس معاملہ میں پولیس نے خاتون کو گرفتار بھی کرلیا تھا ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *