انگوری بھابھی پہنچی، راہل گاندھی کے گھر

Share Article
shilpa-shinde
ٹیلی ویژن(ٹی وی) سیریل’ بھابھی جی گھر پر ہیں ‘میں کام کرچکی اور بگ باس سیزن11کی فاتح شلپاشندے ایک بارپھرسرخیوں میں آگئی ہیں۔ لیکن اس بارانٹرٹینمنٹ کی دنیاکی وجہ سے نہیں بلکہ سیاست میں انٹری کرنے کولیکرخبروں میں آگئی ہیں۔ دراصل  ٹیلی ویژن(ٹی وی) سیریل’ بھابھی جی گھر پر ہیں‘ میں کام کرنے والی شلپا شندے کانگریس میں شامل ہوگئی ہیں۔
شلپا نے اپنے ٹیلی ویژن کریئرکی شروعات 1999میں کی تھی۔ان کوسیریل ’بھابھی جی گھر پر ہیں‘ میں ’انگوری بھابھی ‘کا رول ادا کرنے کے لئے جانا جاتا ہے۔انہوں نے 2016کی شروعات میں شو چھوڑ دیا تھا۔اکتوبر 2017میں شلپا شندے نے ریلیٹی ٹی وی شوبگ باس 11میں حصہ لیا تھا ،اور انہوں نے خطاب اپنے نام کیاتھا۔
آپ کو بتادیں کہ شلپا شندے کا جنم 28اگست 1977کو مہاراشٹر میں ہوا تھا ۔ان کے والد ڈاکٹر ستیادیو شندے ہائی کورٹ میں جج تھے۔جب کہ ان کی ماں گیتا ستیا دیو شندے ہیں۔شلپا کی دو بڑی بہنیں اور ایک چھوٹا بھائی ہے۔ شلپا شندے کے والد چاہتے تھے کہ شلپا قانون کی پڑھائی پڑھے لیکن شلپا کو اس میں دلچسپی نہیں تھی۔2013میں ان کے والد کی الجائیمر بیماری کی وجہ سے وفات ہوگئی۔انکے والد نہیں چاہتے تھے کہ وہ اداکاری کریں۔شلپا شندے کا کہنا ہے کہ ان کے والد کبھی نہیں چاہتے تھے کہ میں اداکاربنو لیکن جب میں نے ان پر زور دیا تو انہوں نے مجھے ایک سال کا وقت دیا اور خوش قسمتی سے میں اس میں اچھی اداکارہ بن گئی۔بہر کیف شلپا شندے کانگریس میں شامل ہونگی یا نہیں؟یا وہ سیاست میں قدم رکھیں گی یا نہیںِ ؟ان سوالوں کہ جواب تو آنے والا وقت ہی دیگا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *