امریکی اوپن میں حصہ نہیں لیں گے اینڈی مرے

Share Article
Andy Murray will not play singles at US Open after Cincinnati Masters comeback

 

برطانیہ کے قدآور ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے 26 اگست سے شروع ہونے والے امریکی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔

مرے نے اے ٹی پی ٹور ویب سائٹ سے بات چیت میں کہا،’’یہ وہ فیصلہ تھا جو کہ میں نے اپنے ٹیم کے ساتھ کیا تھا۔ میں نے وائلڈ کارڈ نہیں لینا چاہتا تھا کیونکہ مجھے پتہ نہیں تھا کہ میں ایک میچ کے بعد کیسا محسوس کر رہا ہوں۔ مجھے ایسا لگا کہ میں خود کے تئیں منصفانہ ہو ناچاہتا ہوں۔ اس طرح کا فیصلہ کرنے سے پہلے میں کوشش کروں گا کہ اور کچھ میچ کھیلوں‘‘۔

مرے کو سنسناٹی ماسٹرز کے پہلے ہی راؤنڈ میں فرانس کے کھلاڑی رچرڈ گاسکیٹ نے سیدھے سیٹوں میں 6-4، 6-4 سے شکست دی تھی۔ جنوری میں آسٹریلیائی اوپن کے پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد مرے سات ماہ بعد سنگلز مقابلے میں واپسی کر رہے تھے۔ مرے ہپ میں درد کے مسئلے سے کافی عرصے سے پریشان تھے۔ جنوری میں ان کے ہپ سرجری ہوئی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *