چندرا بابو نائیڈو کاپرشانت کشور پر زبردست حملہ،کہا: ’بہاری ڈکیت‘، سارا کھیل اس کا ہے

Share Article

cm-chandrababu-naidu

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے انتخابی مہم کے دوران بہار جے ڈی یو کے نائب صدر اور پالیسی ساز پرشانت کشور پر حملہ بولا ہے۔ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے پرشانت کشور کو کہا کہ، ’بہاری ڈکیت پرشانت کشور کی طرف سے آندھرا پردیش میں لاکھوں ووٹ کٹوا دیے ہیں۔‘

چندرا بابو نے کہاکہ چندر شیکھر راؤ غنڈہ گردی کی سیاست کر رہے ہیں، وہ کانگریس اور ٹی ڈی پی کے ممبران اسمبلی کو توڑ رہے ہیں۔ وہیں، بہاری ڈکیت پرشانت کشور کی طرف سے آندھرا پردیش کے لاکھوں کے ووٹ کٹوا دیئے ہیں۔‘

ان دنوں پرشانت کشورکی پولٹیکل مینجمنٹ کمپنی آئی پیک آندھرا میں جگن موہن ریڈی اور تلنگانہ میں ٹی آر ایس کا کام دیکھ رہی ہے۔ پر شانت کشور، فی الحال جے ڈی یو کے نائب صدر ہیں۔ اس سے پہلے ان کی شناخت انتخابی پالیسی ساز کے طور پر ہے۔ سال 2014 میں نریندر مودی کو وزیر اعظم بنانے کی مہم کی انتخابی حکمت عملی بنانے میں پرشانت کشور کا نام آتا ہے۔ بی جے پی کے علاوہ پرشانت کشور نے بہار میں جے ڈی یو اور پنجاب میں کانگریس کو بھی جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *