سارہ علی خان سے ہاتھ ملانے کا موقع پاکر ایک انجان شخص نے ہاتھ چوم لیا، ویڈیو رائرل

Share Article

سارہ علی خان (sara ali khan) اکثر جم جاتے اور لوٹتے وقت فوٹو گرافرس کو تصویریں کھینچنے کا موقع دیتی ہیں۔ وہ اکثر جاتے وقت فوٹوگرافرس کو احترام کے ساتھ نمستے کرتے ہوئے فوٹو کلک کرانا پسند کرتی ہیں۔ لوگوں سے بیحد پیار سے ملنے کیلئے اکثر ان کی تصویریں اور ویڈیو وائرل ہوتی ہیں لیکن ایک شخص کی حرکت ان کی عام لوگوں سے ملنے کی کی عادت کو بدل سکتی ہے۔

وائرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس میں سارہ اپنے جم سے لوٹتی ہیں۔ اس کے بعد اپنی کار کی طرف بڑھ جاتی ہیں۔ اس دوران مسلسل وہ فوٹوگرافرس کا ہاتھ ملاک شکریہ بھی اداکررہی ہیں۔ وہیں اسی دوران جب وہ اپنی گاڑی میں بیٹھنے جاتی ہیں تو تبھی کچھ لوگ گزارش کرتے ہیں کہ وہ کچھ تصویریں کلک کرائیں۔ ساتھ ہی کچھ نوجوان ان کے قریب سیلفی لینے بھی پہنچ جاتے ہیں۔ اسی دوران ایک شخص نے ان سے ہاتھ ملانے کی درخواست کی۔

ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ جب اس شخص نے سارہ سے ہاتھ ملانے کی کوشش گزارش کی تو وہ تھوڑا سا کترائیں لیکن بعد میں انہوں نے ہاتھ آگے بڑھا کر اس شخص سے ہاتھ ملایا لیکن تبھی موقع پاکراس شخص نے سارہ کا ہاتھ چوم لیا۔

اس شخص کی اس حرکت سے سارہ حیران رہ گئیں۔ ایک لمحہ تو جیسے کچھ سمجھ ہی نہیں پائیں کہ انہیں کیا کرنا چاہئے۔ اتنے میں ان کے سکیورٹی کے لوگ وہاں پہنچے اور اس شخص کو وہاں سے دور کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *