ایک جذباتی لمحہ 

Share Article


انسان زندگی میں چاہے جتنی کامیابی حاصل کر لے ا س میں سب سے زیادہ کریڈٹ ان کے اساتذہ کا ہوتا ہے اور خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جو اپنے اساتذہ کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ترکش ائیر لائن کے ایک پائلٹ نے دورانِ پرواز اپنے استاد کو انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پائلٹ کو جب معلوم ہوا کہ اِسی پرواز میں ان کے استاد بھی سفر کر رہے ہیں تو اس نے اپنے استاد کا شکریہ ادا کرنے کے لیے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا اہتمام کیا۔پائلٹ نے جہاز کے عملے کو گلدستہ دے کر استاد کی نشست پر بھیجا اور خود کاک پٹ سے مائیک پر ان کو مخاطب کر کے شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اپنی کامیابی کا سارا کریڈٹ بھی استاد کو دیا۔
اپنے طالب علم کی جانب سے تشکر کا اظہار سن کر استاد کی آنکھوں میں بھی پانی آگیا اور وہ آبدیدہ ہو گئے۔اس موقع پر جہاز میں موجود مسافر بھی جذباتی نظر آئے۔آخر میں پائلٹ خود بھی اپنے استاد کے پاس آئے اور ان سے محبت کا اظہار کیا۔
ایک بار ہندوستان میں ائیر انڈیا کی خاتون پائلٹ نے اپنی ائیر ہوسٹس ماں کی ریٹائرمنٹ سے قبل آخری فلائٹ اڑا کر انہیں شاندار ویل فئیر دی تھی۔ ممبئی سے بنگلورو ائیرہوسٹس پوجا کی آخری فلائٹ تھی تو وہ فلائٹ پوجا چنچنکر نامی ائیرہوسٹس کی بیٹی نے اڑائی۔اس موقع پر پوجا چنچنکر جذباتی ہو گئی اور اپن آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکیں۔ ایئر انڈیا میں ایئر ہوسٹس کے طور پر 38 سال کام کرنے کے بعد 31 جولائی کو اپنی آخری پرواز پوری کرنے کے بعد پوجا چنچنکر اپنے آنسو نہیں روک پائیں۔کیونکہ ان کی آخری فلائٹ ان کی اپنی بیٹی نے اڑائی۔فلائٹ کے ٹیک آف سے قبل ائیرہوسٹس پوجا کے لیے مسافروں نے جم کر تالیاں بھی بجائی اور پوجا کا شاندار طریقے سے استقبال کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *