گھر کے کاموں کے لئے نوکرانی رکھنا بزرگ خاتون کومہنگا پڑا

Share Article

 

نئی دہلی، مغربی ضلع کے راجوری گارڈن علاقے میں بزرگ خاتون کو گھر کے کاموں کے لئے نوکرانی رکھنا اس وقت مہنگا پڑ گیا جب نوکرانی نے گھر سے سونے کے زیورات اور ہزاروں کی نقدی پر ہاتھ صاف کرلئے۔ فی الحال پولیس متاثرہ کے بیان پر مقدمہ درج کرکیملزمہ کی تلاش کر رہی ہے۔

اطلاع کے مطابق گایتری (70) خاندان کے ساتھ راجوری گارڈن میں رہتی ہے۔ پولیس کو دی گئی شکایت میںمتاثرہ نے بتایا کہ پیر کی صبح تقریباً 11 بجے وہ گھر کے باہر کھڑی تھی۔ اسی درمیان دو خواتین ان کے پاس آئی۔ دونوں نے متاثرہ سے کہا کہ وہ کام کی تلاش میں ہیں۔ بزرگ خاتون نے ایک عورت کو گھر کی صفائی کے لئے بولا۔ دونوں خواتین گھر کے اندر جا کر صفائی کرنے لگیں۔ کچھ دیر بعد ایک خاتون متاثرہ کے پاس آئی اور کہنے لگی کہ وہ دوسری ساتھی عورت کو ایک دوسرے مکان میں کام کے لئے چھوڑ کر آ رہی ہے۔ کافی دیر تک نوکرانی کے نہیں آنے پر متاثرہ کو شک ہوا اور اس نے گھر کی الماری کو چیک کیا تو گھر سے سونے کے زیورات اور 10 ہزار روپے غائب ملے۔متاثرہ نے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *