اسقاط حمل کرنے والے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش،دیکھیں ویڈیو

Share Article
مہاراشٹر کے اورنگ آباد میونسپل محکمہ صحت اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسقاط حمل کرنے والے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔اورنگ آباد کے اے پی آئی کارنر پر واقع ومل مدر اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر پر چھاپہ مار کر تحقیقات کی تو حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا۔
اسپتال کے جنرل وارڈ اور کمروں میں چار چار ڈرینج (پانی نکاسی) چیمبر پائے گئے جو مین چیمبر سے جڑے ہوئے تھے۔ جانچ حکام کو شک ہے حاملہ خاتون کا اسقاط حمل کرنے کے بعد اس کو ان چیمبر میں ڈال کر پانی سے بہا دیا جاتا ہوگا۔
اس معاملے میں ومل مدر کیئر کی ڈاکٹر انجلی راجپوت اور ورشاشیوگن سمیت 9 افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے اور آگے اور بھی کچھ گرفتاریاں ہو سکتی ہے۔ اس معاملے کی جانچ جواہر نگر پولیس کر رہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *