اے این -32 طیارے کی تلاش میں مدد کرنے والے مقامی لوگوں کو نوازے گی فضائیہ

Share Article

فضائیہ نے گزشتہ جون ماہ میں اروناچل پردیش میں لاپتہ ہوئے فوجی طیارے ‘اے این- 32 کی تلاش میں مدد کرنے والے مقامی لوگوں کے اعزاز کا فیصلہ کیا ہے۔ فضائیہ 17 ستمبر کو ان تمام لوگوں کو اعزاز سے نوازے گی، جنہوں نے طیارہ اے این- 32 کو ڈھونڈنے میں مدد کی تھی۔ اعزازکے ساتھ ہی انہیں پانچ لاکھ روپے کی رقم بھی فراہم کی جائے گی۔

وزارت دفاع سے منسلک ذرائع نے مذکورہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ اے این -32 طیارے کو تلاش کرنے میں فوج کے مہم کے ساتھ ساتھ براہ راست یا بالواسطہ طور پر مدد کرنے والے مقامی لوگوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ان مقامی لوگوں کی مدد سے ہی لاپتہ طیارے کا پتہ لگ سکا۔ مقامی لوگوں کو نوازے جانے کے موقع پر مشرقی ہوائی کمان ایئر مارشل آر ڈی ماتھر موجود رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ تین جون کو جورہاٹ فضائیہ اڈے سے پرواز آدھے گھنٹے کے بعد اے این -32 ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔ طیارے میں 13 مسافر سوار تھے۔ یہ طیارہ لپو کے شمال میں گر کر تباہ ہو گیا اور مقامی لوگوں کی مدد سے لاپتہ ہونے کے آٹھویں دن اس کا ملبہ برآمد کیا گیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *