اے ایم یو وائس چانسلر نے ہندوستانی فضائی افواج کی کارروائی کا خیر مقدم کیا

Share Article
amu-vc-tariq-mansoor
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصورنے پلوامہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملہ کے خلاف ہندوستانی فضائیہ کے دہشت گردی کے ٹھکانوں پر کامیاب حملوں کے لئے ہندوستانی فضائی افواج کی کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پوری یونیورسٹی برادری اور ملک کے عوام فضائیہ کے جوانوں کے ساتھ ہیں اور دہشت گردانہ حملہ کا بھر پور جواب دینے کے لئے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردانہ کارروائیوں پر قدغن لگانے اور ملک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے یہ حملہ ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس فوجی کارروائی کے ذریعہ ہماری فضائیہ نے غیر معمولی بہادری کا ثبوت پیش کیا ہے اور ہم ملک کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت مستعد رہنے کے لئے ہندوستانی فضائیہ کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *