وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے سر شاہ سلیمان ہال کا دورہ کیا

Share Article
AMU-Vice-Chancellor-Prof-Ta
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آج سر شاہ سلیمان ہال کا دورہ کیا اور وہاں مقیم طلبہ سے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر منصور نے کہا کہ وہ اس بات کا خاص طور پر خیال رکھیں اور ہال انتظامیہ کے ساتھ اس بارے میں اپنا بھرپور تعاون پیش کریں کہ ہال میں کوئی اجنبی یا غیر مطلوبہ شخص داخل نہ ہو یا ہال کے کسی کمرے میں قیام نہ کرے۔ انہوں نے طلبہ سے ہال میں داخلے کے وقت صدر دروازے پر موجود رجسٹر میں اپنی آمد و رفت کے اوقات درج کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ علی گڑھ سے باہر جاتے وقت اپنی روانگی اور جائے سفر سے متعلق ہال انتظامیہ کومطلع کریں۔وائس چانسلر نے تزئین کے عمل سے گزر رہے یو ٹیلٹی سینٹر اور ریڈنگ روم کا بھی معائنہ کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *