علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی داخلی شکایات کمیٹی کے نئے دفتر کا وائس چانسلرنے افتتاح کیا

Share Article
New-Office

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی داخلی شکایات کمیٹی( انٹرنل کمپلینٹ کمیٹی) کے نئے دفتر کا آج وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے افتتاح کیا۔واضح ہو کہ پروفیسر طارق منصور نے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد حکومتِ ہند کی ہدایات کے مطابق داخلی شکایات کمیٹی( انٹر کمپلینٹ کمیٹی)کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اس کو جدید سہولیات سے مزین کرنے میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیاہے۔وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے داخلی شکایات کمیٹی کیمپس کا بھی معائنہ کیا اور اس کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
Tarique-Mansoor
داخلی شکایات کمیٹی کی پرزائڈنگ آفیسر پروفیسر شاہینہ ترنم نے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی قیادت میں پہلی بار اس کمیٹی کو بجٹ دئے جانے کے ساتھ ضروری بنیادی ڈھانچہ مہیا کرایا گیا۔داخلی شکایات کمیٹی کے رکن مسٹرجاوید سعید، ڈاکٹرفرحہ اشہر اور ڈاکٹر فاضلہ شاہنواز نے بتایا کہ کمیٹی اے ایم یو کیمپس میں جائے عمل اور دیگر مقامات پر محفوظ اور مناسب ماحول کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے اور امر کے لئے بھی کوشاں ہے کہ شکایات کو مقررہ مدت کے اندر ہی حل کرلیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ داخلی شکایات کمیٹی میں تسلسل کے ساتھ بیداری مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ لوگ صنفی تفریق کے تئیں بیدار ہوں اور ان میں زیرو ٹولرینس کا جذبہ فروغ پائے۔افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں اساتذہ و یونیورسٹی انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *