وائس چانسلرپروفیسر طارق منصور نے اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں اِسکِلس لیب کا افتتاح کیا

Share Article
Skills-Lab-at-JNMC
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج(جے این ایم سی) کے شعبۂ سرجری میں اِسکِلس لیب کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد سرجری سیمینار روم میں منعقد خصوصی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہاکہ ہنر کافروغ ہمیشہ جاری رہنے والا عمل ہے اور طبی سائنس میں سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا۔ پروفیسر طارق منصور نے کہاکہ جے این ایم سی میں اِسکِلس لیب سے پوسٹ گریجویٹ تدریس کے معیار میں بہتری آئے گی ۔انھوں نے کہاکہ جلد ہی پوسٹ گریجویٹ کورسیز میں طلبہ کی تعداد بڑھ کر 63ہوجائے گی اور اِسکِلس لیب سے تدریس و تربیت میں مدد ملے گی۔ پروفیسر طارق منصور نے اس موقع پر سرجری شعبہ کے سربراہ پروفیسر محمد اسلم اور ان کی ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی۔
فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین اور جے این ایم سی کے پرنسپل پروفیسر ایس سی شرما نے کہاکہ نیا اسٹیٹ آف آرٹ لیب اساتذہ اور طلبہ کو نئی سہولیات فراہم کرے گا اور ان کے آپریشن سے قبل کے ہنر میں بہتری آئے گی ۔شعبۂ سرجری کے سربراہ پروفیسر محمد اسلم نے کہاکہ میڈیکل کونسل آف انڈیا نے سبھی طبی اداروں کے لئے اِسکِلس لیب کا قیام لازمی کردیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اس طرح کے لیب سے سیمولیشن پروسیس کو سیکھنا آسان ہوجاتا ہے۔ اِسکِلس لیب کے انچارج پروفیسر حبیب رضا نے کہا کہ ’جانسن اینڈ جانسن انڈیا‘ کے ساتھ اشتراک پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو لیپروسکوپِک سرجری کا ہنر سکھانے میں بے حد مددگار ثابت ہوگا۔ انھوں نے حاضرین کا شکریہ بھی ادا کیاجبکہ ڈاکٹر سُربھی گپتا نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *