اے ایم یو:سالانہ نمائشِ گُل کے اختتام پر انعامات تقسیم 

Share Article
winner-of-flowers

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کے زیرِ اہتمام گلستانِ سید میں منعقدہ’’ سالانہ نمائشِ گُل۔2019‘‘ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم ایچ بیگ، فائننس آفیسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر،ایگریکلچرل سائنسیز فیکلٹی کے ڈین پروفیسرصغیر احمد انصاری، ، اوایس ڈی وی سی پروفیسر اصفر علی خاں، ایم آئی سی الیکٹرکسٹی ڈاکٹر محمد ریحان اور یونیورسٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی جعفر عابدی نے انعامات تقسیم کئے۔

یونیورسٹی رننگ کپ فار دا بیسٹ ایگزیبٹ آف دا شو وائلڈ لائف شعبہ، یونیورسٹی رننگ کپ فار دا بیسٹ گارڈن پی وی سی لاج، ایچ پی بھیا جی رننگ کپ وی سی لاج،یونیورسٹی رننگ کپ فار دابیسٹ یونیورسٹی گارڈن شعبۂ نباتیات و راجیو گاندھی ڈائبٹیز سینٹر کو، شریمتی ریکھا کرشنا میموریل رننگ کپ وی سی لاج کو، ایم کے گپتا اینڈ شریمتی سدھا گپتا رننگ ٹرافی ڈاکٹر سعدیہ سعید، یونیورسٹی رننگ کپ فار دا بیسٹ انسٹی ٹیوشن گارڈن کمانڈینٹ104آر اے ایف،ایم حبیب رننگ کپ وی سی لاج،آنند چترویدی میموریل رننگ کپ گلستانِ سید، نفیس الحسن رننگ کپ پی وی سی لاج، ظفر عالم رننگ کپ وکٹوریہ گیٹ نرسری،سید وقار احمد رننگ کپ وی سی لاج،پروفیسر سہیل احمد میموریل رننگ کپ باٹنیکل گارڈن و بیگم سروت النساء کپ گلستانِ سید کو دیا گیا۔

اس کے علاوہ مختلف زمرات میں73اول،98دوئم اور141حوصلہ افزائی کے انعامات تقسیم کئے گئے جن میں فاتحین کو سرٹیفکیٹ اور نقد رقم دی گئی۔ لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کے ممبر انچارج پروفیسر ارشاد محمودنے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے مہمانان کا خیر مقدم کیاجبکہ نمائش کے کنوینرڈاکٹر اطہر علی خاں نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *